اوتھل، قومی شاہراہ پر کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ اور فقیرا بلوچ گوٹھ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، پانچ بچوں سمیت 11افراد جاں بحق 31زخمی، امدادی ٹیموں نے امدادی کاروائیوں میں سخت جدوجہد کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو کوچ سے نکالا، ہسپتال میں قیامت خیز مناظر

منگل 21 اکتوبر 2014 03:41

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اکتوبر۔2014ء ) قومی شاہراہ پر کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ اور فقیرا بلوچ گوٹھ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم پانچ بچوں سمیت 11افراد جاں بحق 31زخمی امدادی ٹیموں نے امدادی کاروائیوں میں سخت جدوجہد کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو کوچ سے نکالا ہسپتال میں قیامت خیز مناظر ،تفصیلات کیمطابق پیر کی علی الصبح قومی شاہراہ پر ضلعی ہیڈ کوارٹر کے شہر اوتھل سے 6کلمومیٹر دور پاکستان کوسٹ کارڈ چیک پوسٹ اور فقیرا گوٹھ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانیوالی تیز رفتار الداؤدمسافر کوچ نمبر BSA.407اور دس ویلر ٹرک نمبر TKV.832میں خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 5بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے اور 31زخمی ہوگئے

ہلاک ہونیوالے میں 5بچے 12سالہ عبدالنافع ولد عبدالخالق ان کا ایک بھائی شمس اللہ ،بہن 10سالہ شریفہ بی بی اور 2مزید بچے 3سالہ ذوالقرنین ولد محمد دین 6ماہ کا سمیع اللہ ولد جانان کوچ ڈرئیور عبدالواحد ساکن چمن ،منشی خداداد ساکن چمن اور کلینر نام معلوم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمیوں نے کراچی منتقل ہوئے راستے میں دم توڑ دیا زخمیوں میں قدیمہ ولد گل محمد ،کرزئی ولد قدیم ،محمد کریم ولد جمعہ گل ،کاکائی ،کدوز ولد سرگل ،عبیداللہ ولد لعل محمد ،عبدالرزاق ولد محمد حسن ساکن ژوب ،رؤف ولد داد محمد ،احمد ضیاء ولد عبدالوسیل ،شفیق محمد اسحاق ولد محمد رحیم ،انارولد عیسیٰ خان ،رحمت اللہ ولد شہزادہ ،خیراللہ ولد داد محمد ،سعید اللہ ولد عبدالحمید ،بی بی کوثر زوجہ جانان ،شفیقہ دختر عبدالخالق ۔

(جاری ہے)

محمد اویس ولد عبدالحمید ،گل محمد امین ولد عبدالحکیم ،صغیہ زوجہ گل امین ،ساجدہ زوجہ دین محمد ،عبدالباق ولد محمد حسن ،نسیم ولد واداد ،عبدالخالق ولد قیوم کوئٹہ ،عبدالمنان ولد سید اکبر ،شمس الرحمن ولد مولوی عبدالحق ،عبدالرشید ولد حاجی احمد ،احسان اللہ ولد جمعہ خان اور دیگر شامل ہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لیاقت علی ،ایس ایچ او فلک شیر ،تحصیلدار عبدالجلیل کھوسہ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام فاروق ہوت اور دیگر جائے حادثہ پہنچ گئے ایدھی رضاکاروں اور کوسٹ کارڈ کے اہلکاروں نے کوچ میں پھنسے ہوئے ہلاک اور زخمی مسافروں کو سخت جدوجہد کے بعد نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایاجہاں ڈاکٹرز اور لائف ٹرسٹ کے رضاکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی لائف ٹرسٹ نے تین نعشوں کو کفن و غسل بھی دیا بعدازاں زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا اور نعشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ہلاک اور زخمیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق کوئٹہ سے تھا پولیس نے ٹرک ڈرئیور اور کلینر کو حراست میں لے لیا ہے اور حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔