ہری پور‘ بچوں کی لڑائی پر بڑوں کی فائرنگ،4 افراد ہلاک، 4 زخمی ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جا ری

منگل 21 اکتوبر 2014 02:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اکتوبر۔2014ء)ہری پور کے علا قے غازی تربیلہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہری پور کے علاقہ قاضیاں میں پیش آیا جہاں کھیلتے ہوئے بچوں میں لڑائی ہوگئی جو بڑوں تک پہنچ گئی جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں انکو طبی امداد دی جارہی ہے۔جبکہ فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپہ مار رہی ہے۔