الیکشن کمیشن نے مزید 74 اراکین اسمبلیوں کی رکنیت بحال کردی

منگل 21 اکتوبر 2014 03:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اکتوبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید 74 اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت بحال کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ان میں قومی اسمبلی کے 10 اراکین جن میں دانیال عزیز، محسن شاہ نواز، عبد المجید، نجف سیال، اظہر قیوم نہرا، جعفر اقبال چوہدری، معید عارف، سید عاشق حسین، پیر بخش جونیجو اور مجید وائیں شامل ہیں، دیگر ممبران میں پنجاب اسمبلی کے 40، سندھ اسمبلی کے 10، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 12 اور بلوچستان اسمبلی کے 2 ممبران شامل ہیں جبکہ ایک سینٹر محمد یوسف کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 200 سے زائد اراکین اسمبلیوں اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی تھی۔