قطر میں ہاتھ سے بنائی گئی دنیا کی ایک پیچیدہ ترین گھڑی اپنے مالک کی وفات کے بعد 2کروڑ40لاکھ ڈالر میں نیلام

جمعہ 14 نومبر 2014 09:54

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14نومبر۔2014ء)قطر میں ہاتھ سے بنائی گئی دنیا کی ایک پیچیدہ ترین گھڑی اپنے قطری مالک کی وفات کے بعد 2کروڑ40لاکھ ڈالر کی رقم سے نیلامی کے بعد ایک نئے اور گمنام مالک کی ملکیت بن گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی اس انوکھی گھڑی کو 1999ء میں قطر کے سابق وزیر ثقافت الشیخ سعود بن محمد آل ثانی نے 11 ملین ڈالر کی بولی میں خریدا تھا۔

(جاری ہے)

الشیخ آل ثانی چند روز پیشتر لندن میں اچانک 48 سال کی عمر میں دار فانی سے رخصت ہو گئے لیکن وہ قطر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں فنی نوادرات جمع کرنے کے حوالے سے ایک نیا ریکارڈ مرتب کر گئے ہیں۔ان کی شہرت قطر کے ایک سابق وزیر سے زیادہ فنی نوادرات کا مشغلہ رکھنے والے ایک تاجر کی حیثیت سے رہے گی کیونکہ دنیا یہ جانتی ہے کہ مرحوم نے اپنی زندگی میں ایک ارب ڈالر مالیت کی ایسے ہی نایاب قدیمی آلات خرید رکھے تھے جو ان کے ذاتی عجائب گھر کی زنیت تھے۔ اس گھڑی کی جنیوا میں ایک بار پھر نیلامی ہوئی اور ایک گم نام شخصیت نے اسے چوبیس ملین ڈالرکی قیمت سے خرید لیا۔

متعلقہ عنوان :