لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نا اہل قراردینے کی درخواست مسترد کردی

جمعہ 14 نومبر 2014 09:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14نومبر۔2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو نا اہل قراردینے کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

نارووال کی شہری مصباح سرور کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں نو افراد کو قتل کیا گیا جس کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں، عدالتی سماعت کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انوار حسین نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ کو آرٹیکل دو سو اڑتالیس کے تحت استثنٰی حاصل ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے کیس کی پیروی بھی نہیں کی جارہی۔ لہذا درخواست ناقابل سماعت ہے جس پر عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔