شام،حما میں سکول پر راکٹ حملہ،7بچے ہلاک

جمعہ 14 نومبر 2014 09:51

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14نومبر۔2014ء)شام کے وسطی صوبہ حما میں ایک سکول پر داغے جانیوالے دو راکٹوں کے نتیجے میں 7بچے ہلاک ہو گئے ، میڈیا نے اس حملے کا الزام ”دہشت گردوں“ پرعائد کیا ہے۔خبررساں ایجنسی صنعاء نے ایک پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دہشت گرد تنظیموں نے کرنز شہر کے ایک پرائمری سکول پر دو راکٹ مارے جس سے سات بچے ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر زخمی سات بچے شدید زخمی ہو گئے اور عمارت کو نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

شامی حکومت ان تمام لوگوں کو ”دہشت گرد“ خیال کرتی ہے جنہوں نے 2011ء میں جمہوریت کے حق میں تحریک پر خونین کریک ڈاؤن کی وجہ سے شروع ہونیوالے تنازعہ میں اس کے خلاف اس کے خلاف ہتھیار اٹھائے ہیں۔ایک ہسپتال ،جہاں زخمی اور ہلاک ہو نیوالوں کو لے آیا گیا ، ایک ذریعہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام شہداء کی عمریں 12سال سے کم تھیں۔کرنز حما شہر کے 45کلومیٹر(28میل) شمال مغرب میں واقع ہے اور کفرزیتا کے دیہات ، جہاں دہشت گرد تنظیموں کی بہتات ہے ، کے قریب واقع ہے ، یہ بات خبررساں ایجنسی صنعاء نے بتائی ہے۔

متعلقہ عنوان :