حکومت ملک میں مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث مدرسوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ، بھارتی وزیر دفاع

جمعہ 14 نومبر 2014 09:51

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14نومبر۔2014ء ) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بعض مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث مدرسوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جن میں غیر ملکی اساتذہ نوجوان طلباء کو جہادی نظریہ کی تعلیم دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مدرسوں کی ہر سرگرمی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے مطابق اہم اقدامات بھی اٹھائے جائینگے

متعلقہ عنوان :