وادی تیراہ میں امن لشکر اور دہشت گردوں کے درمیا ن جھڑپ ، پانچ دہشت گرد ہلاک،سات رضاکار زخمی

جمعہ 14 نومبر 2014 09:41

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14نومبر۔2014ء) خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں امن لشکر اور دہشت گردوں کے درمیا ن جھڑپ میں پانچ دہشت گرد ہلاک‘ سات امن لشکر کے رضاکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں امن لشکر اور دہشت گردوں کیخلاف جھڑپ ہوگئی۔ دونوں جانب سے کی جانے والی جھرپ میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور امن لشکر کے سات رضاکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :