روہت شرما ایک روز ہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ، سری لنکا کیخلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں 33چوکوں ،9چھکوں کی مدد سے 264رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ، بھارت کے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کیخلاف دوسری اور بین الاقوامی کرکٹ میں ایک روزہ میچ میں پانچویں بار 400سے زائد رنز بنائے

جمعہ 14 نومبر 2014 09:17

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14نومبر۔2014ء) بھارتی بلے باز روہت شرما ایک روزہ میچ میں 264رنز بنا کر 250سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔ شرما نے سب سے زیادہ چوکے لگانے کا بھی ریکارڈ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

کولکتہ میں سری لنکا کیخلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت نے 404 رنز بنائے بھارت کے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کیخلاف دوسری اور بین الاقوامی کرکٹ میں ایک روزہ میچ میں پانچویں بار 400سے زائد رنز بنائے ۔

بھارت نے اس سے قبل سری لنکا ، برمودا ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف 400رنزبنا رکھے ہیں اس میچ میں بھارتی بلے باز رویت شرما نے و وریندر سہواگ کا 219 رنز کا ریکارڈ بھی تو ڑ دیا اور ایک روز میچ میں 264 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر وہ 250رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں شرما نے سب سے زیادہ 25چوکے لگانے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا اور میچ میں 33چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 264رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :