پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چیمپیئنز ٹرافی کے لئے 20 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا،محمد عمران کپتان ہوں گے،ہاکی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ فنڈز کی کمی اور ویزہ مسائل کے باعث منسوخ کردیاگیا،ٹیم دسمبر میں بھارت جائے گی، رانا مجاہد

جمعہ 14 نومبر 2014 09:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14نومبر۔2014ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چیمپےئنز ٹرافی کے لئے 20 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا،محمد عمران کپتان ہوں گے،ہاکی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ فنڈز کی کمی اور ویزہ مسائل کے باعث منسوخ کردیاگیا،ٹیم دسمبر میں بھارت جائے گی، سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے20کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا ہے،قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ،امجد علی،محمد عرفان،زوہیب اشرف،تصور عباس،وقاص شریف،عمربھٹہ، دلبر،علی شان اور ارسلان شامل ہیں،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری رہے گا اور ٹیم دسمبر کے پہلے ہفتے میں چیمپینئز ٹرافی میں شرکت کے لئے بھارت جائے گی،رانا مجاہد نے مزید کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے16نومبر کو جنوبی کوریا کا دورہ کرنا تھا تاہم فنڈز کی کمی اور ویزہ کے مسائل کی وجہ سے دورہ منسوخ کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ ہاکی کے کھلاڑیوں نے ٹی اے ڈی اے کے بغیر دورے پر جانے سے انکار کردیا تھا