کیویز کو شکست، مصباح کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے ،بطور کپتان 33ویں ٹیسٹ میچ میں 15ویں فتح سمیٹی ، سابق لیجنڈری کپتانوں عمران خان اور جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-1 سے برتری حاصل کرلی، پاکستان نے 348 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی ،کیویز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے ٹیسٹ میچ 248 رنز سے اپنے نام کرلیا۔ یاسر شاہ نے 3، راحت علی، ذوالفقار بابر اور عمران خان نے 2،2 جبکہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو ٹھکانے لگایا،راحت علی کو اس میچ میں مجموعی طور پر چھ وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ نے 54 رنز کی شرالت قائم کی، ٹام سودھی 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بولٹ نے 19 رنز بنائے

جمعہ 14 نومبر 2014 09:17

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14نومبر۔2014ء) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-1 سے برتری حاصل کرلی جبکہ اس فتح کے ساتھ ہی مصباح پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بھی بن گئے،راحت علی کو اس میچ میں مجموعی طور پر چھ وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔نیوزی لینڈ نے میچ کے پانچویں اور آخری دن 174 رنز آٹھ کھلاری آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ شروع کی تو اش سودھی اور مارک کریگ 27، 27 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ پاکستان کو فتح کے لیے صرف دو وکٹیں درکار تھیں۔

پاکستان کو دن کی پہلی وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور دن کے دوسرے ہی اوور میں یاسر شاہ نے کریگ کی وکٹیں بکھیر دیں پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3، راحت علی، ذوالفقار بابر اور عمران خان نے 2،2 جبکہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو ٹھکانے لگایا۔

(جاری ہے)

آخری وکٹ پر سودھی اور ٹرینٹ بولٹ نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے ان کی یہ کوشش ناکافی ثابت ہوئی کیویز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے ٹیسٹ میچ 248 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

۔نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ 231 رنز پر گری اور اس طرح پاکستان نے 348 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کر لی۔نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ نے 54 رنز کی شرالت قائم کی، سودھی 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بولٹ نے 19 رنز بنائے۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی مصباح الحق پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بھی بن گئے ہیں۔یہ ان کی بطور کپتان 33ویں ٹیسٹ میچ میں 15ویں فتح تھی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق لیجنڈری کپتانوں عمران خان اور جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں لگاتار تیسری فتح ہے جہاں اس سے قبل اس نے آسٹریلیا کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔سیریز کا دوسرا میچ دبئی میں 17 نومبر سے کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ابو ظہبی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :