وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں ٹیکسٹائل یونٹس کے لئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان فوری معطل ، حکومت ٹیکسٹائل کے شعبہ کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے اور اس حوالے سے ان کے لئے قابل قبول حل کی تلاش کی خواہش رکھتی ہے، وفاقی وزیر خزانہ کی ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 14 نومبر 2014 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14نومبر۔2014ء ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں تمام ٹیکسٹائل یونٹس کے لئے موجودہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے ، جمعرات کے روزاس بات کا فیصلہ وفاقی وزیر کی وزارت خارجہ میں ہونے والی آل پاکستا ن ٹیکسٹایل ملزا یسوسی ایشن (اپٹیما)اور پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت سے متعلقہ دیگر نمائندوں کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ملاقات کے دورانودف نے وزیر خزانہ کو پنجاب بھر میں ٹیکسٹائل یونٹس کو گیس کی کمی اور وقت سے قبل ہی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد کے باعث درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔جس پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کی منظوری سے وزیر خزانہ نے اسی وقت ملاقات میں موجود سیکریٹری وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کو تمام ٹیکسٹائل یونٹس کے لئے موجودہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی معطلی اور تمام بند کنکشنوں کی بحالی کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

وفد نے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا کہ نومبر سے مارچ تک ہونے والی گیس کی رسد کی بندش سے ٹیکسٹائل کی صنعت پر نہایت برئے اثرات مرتب ہوں گے جس کے نتیجہ میں ٹیکسٹائل انڈسٹریز اور اس سے متعلقہ تمام برآمدات میں خاصی کمی واقع ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں ننے واضح کیاکہ کچھ ٹیکسٹائل یونٹس بجلی کا استعمال تو کر رہے ہیں تاہم پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کا ایک بڑا حصہ اور زیادہ تر یونٹس ہمسایہ ممالک سے مقابلہ اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے فائدہ اٹھانے کے لئے گیس پر ہی انحصار کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکسٹائل کے شعبہ کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے اور اس حوالے سے ان کے لئے قابل قبول حل کی تلاش کی خواہش رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کو معطل کر دیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی و دیگر متعلقہ وزراء اپنی وطن واپسی کے بعد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :