آئی سی سی نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر مکمل اعتراض کردیا ، میچ ریفری نے بھی آئی سی سی کو رپورٹ جمع کرادی ،منیجر معین خان کو بھی آگاہ کردیا گیا ،حفیظ کو 21دن میں بائیو میٹرک ٹیسٹ کرانے ہونگے ، آئی سی سی

جمعہ 14 نومبر 2014 09:19

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14نومبر۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر مکمل اعتراض کردیا ہے جبکہ میچ ریفری نے بھی آئی سی سی کو رپورٹ جمع کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی 20 کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر اور دائیں ہاتھ سے آف بریک کروانے والے محمد حفیظ پر آئی سی سی نے باؤلنگ ایکشن کا ا عتراض اٹھا لیا ہے اور یہ اعتراض نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں رپورٹ ہوا جس میں ایمپائرز نے حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض کیا جس کی میچ ریفری نے بھی رپورٹ آئی سی سی کو جمع کرادی اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر معین خان کو بھی آگاہ کردیا گیا جس کے بعد اب محمد حفیظ کو اکیس دنوں میں بائیو میٹرک ٹیسٹ کرانے ہونگے واضح رہے کہ جب محمد حفیظ بھارت میں لیگ کرکٹ کھیلنے گئے تو وہاں پر بھی حفیظ کی باؤلنگ ایکشن پر اعتراض ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :