چیف جسٹس نے سی ڈی اے میں ملازمین کی اپ گریڈیشن اور سروس کیڈر کی تبدیلی پر از خود نوٹس لے لیا،سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری

ہفتہ 15 نومبر 2014 08:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15نومبر۔2014ء)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے2007 سے 2012 ء تک سی ڈی اے میں سابق چیئرمین امتیاز عنایت الٰہی اور فرخند اقبال کے دور میں کی گئی ملازمین کی اپ گریڈیشن اور سروس کیڈر کی تبدیلی پر از خود نوٹس لے لیا ہے اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ از خود نوٹس کو سماعت کے لئے عدالت میں لگایا جائے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے یہ نوٹس جمعہ کے روز لیا ہے اس سے قبل عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے سے ماضی کے معاملات پر رپورٹ مانگی تھی تاہم اس رپورٹ سے مطمئن نہیں ہوئے اور وہ رپورٹ چیف جسٹس نے مسترد کر دی تھی اور بعد ازاں اس پر باقاعدہ از خود نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو عدالت میں سماعت کے لئے لگانے کی ہدایت کی ہے ۔واضح رہے کہ سابق چیئرمین امتیاز عنایت الٰہی اور فرخند اقبال کے دور میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں اور ملازمین کے گریڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور معاملات یہاں تک پہنچے کہ اپ گریڈیشن بھی قانون کے مطابق نہیں تھی جس پر سی ڈی اے ملازمین نے چیف جسٹس کو درخواست دی تھی اس کے علاوہ میڈیا میں بھی اس حوالے سے خبریں آئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :