کراچی،آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے سینٹرل پولیس آفس میں بحریہ ٹاوٴن کے سی ای او زین ملک کی خصوصی ملاقات ،بحریہ ٹاوٴن کی جانب سے شہدائے پولیس سندھ کے ورثاء کی مالی امداد اور رہائشی پلاٹ کی فراہمی کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

ہفتہ 15 نومبر 2014 08:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15نومبر۔2014ء)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے سینٹرل پولیس آفس میں بحریہ ٹاوٴن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر زین ملک نے خصوصی ملاقات کی اور بحریہ ٹاوٴن پروجیکٹ کی جانب سے شہدائے پولیس سندھ کے ورثاء کی مالی امداد اور انہیں رہائشی پلاٹ کی فراہمی کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے، مفاہمتی یاداشت کے مطابق بحریہ ٹاوٴن پروجیکٹ کی جانب سے شہید پولیس افسران اور جوانوں کے ورثاء کے لیے 45 لاکھ پر مشتمل پیکج عطیہ کیا جائیگا جس میں 10 لاکھ روپے کے سیونگ سرٹیفکیٹس اور35 لاکھ روپے کا پلاٹ شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :