نیوزی لینڈ کیخلاف اگلے 2 ٹیسٹ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کااعلان،نیوزی لینڈ کیخلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کوبراقرار رکھا گیا، احمد شہزاد انجری کے باعث سیریز سے پہلے ہی آؤٹ ہیں، توفیق عمرکو بطور اوپنرکھلائے جانے کا امکان ،،ہیمسٹرنگ انجری کا شکارمحمد حفیظ کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ہفتہ 15 نومبر 2014 08:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15نومبر۔2014ء ) نیوزی لینڈ کیخلاف اگلے دوٹیسٹ کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا گیا، احمد شہزاد انجری کے باعث سیریز سے پہلے ہی آؤٹ ہیں، توفیق عمرکو بطور اوپنرکھلائے جانے کا امکان ہے،دوسرے اورتیسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان،احمد شہزا آؤٹ ، توفیق عمر کی لاٹری نکلنے کا امکان،نیوزی لینڈ کیخلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کوبراقرار رکھا گیا ہے، سر کی انجری کے باعث احمدشہزاد پہلے ہی سیریزسے باہرہوچکے ہیں، اسکواڈ میں کپتان مصباح الحق کے علاوہ محمد حفیط، اظہرعلی، یونس خان، اسدشفیق، حارث سہیل، اسدشفیق، سرفراز احمد، یاسرشاہ، ذوالفقاربابر، راحت علی، احسان عادل، محمد طلحہ، توفیق عمر اور شان مسعود شامل ہیں،ذرائع کے مطابق توفیق عمر دوسرے ٹیسٹ میں اوپننگ کے فرائض انجام دیں،ہیمسٹرنگ انجری کا شکارمحمد حفیظ کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے، پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ سترہ نومبر سے دبئی اور تیسرا چھبیس نومبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔