عمران خان لوگوں سے کئے گئے وعدے پورے کریں ، اسفند یار ولی ، خیبر پختونخواہ کے حکمران ساری رات بھنگڑے ڈالتے ہیں ، صبح دفتر میں کام کیسے کریں ، اسلام آباد میں جو ہورہا ہے وہ دھرنوں کی توہین ہے ، تبدیلی یہی آئی ہے کہ وزیراعلیٰ کنٹینر پر ناچ رہا ہے ، پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب

ہفتہ 15 نومبر 2014 08:18

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15نومبر۔2014ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں سے کئے گئے وعدے پورے کریں ، خیبر پختونخواہ کے حکمران ساری رات بھنگڑے ڈالتے ہیں ، صبح دفتر میں کام کیسے کریں ، اسلام آباد میں جو ہورہا ہے وہ دھرنوں کی توہین ہے ، تبدیلی یہی آئی ہے کہ وزیراعلیٰ کنٹیٹر پر ناچ رہا ہے ، پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہتا ہے کہ میں نے نیا پاکستان بنانا ہے سندھ اور پنجاب والوں سے درخواست ہے کہ آؤ پہلے خیبر پختونخواہ کی حالت دیکھو اس کے بعد پاکستان کی توقع کرو انہوں نے کہا کہ صوبے کے حکمران ساری رات بھنگڑے ڈالتے ہیں صبح دفتر میں کام کیسے کرینگے عمران خان کو بھاگنے دینگے اور نہ ہی انہیں سیاسی شہید ہونے دینگے ۔

(جاری ہے)

تح ریک انصاف اپنا مینڈیٹ پورا کرے ان سے انتخابات کے دنوں میں بات ہوگی انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاسی فعل ہے لیکن اسلام آباد میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دھرنوں کی توہین ہے انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ریاستوں کی سطح پر فیصلہ نہیں ہوتے خطے میں امن نہیں ہوسکتا اور دہشتگردی خطے سے ختم نہیں ہوسکتی پرامن افغانستان کے بغیر پاکستان اور پرامن پاکستان کے بغیر افغانستان کا وجود نہیں ہوگا