کراچی، لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سات دہشتگرد ہلاک، پولیس نے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا

ہفتہ 15 نومبر 2014 08:03

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15نومبر۔2014ء ) لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سات دہشتگرد ہلاک پولیس نے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس نے جمعہ کی شام لانڈھی کے علاقے شیر پاؤ کالونی میں سرچ آپریشن شروع کیا اس دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور پولیس نے جوابی کارروائی کی مقابلے میں سات دہشتگرد ہلاک ہوگئے پولیس نے ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بارودی مواد برآمد کرلیا پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے

متعلقہ عنوان :