آئی پی ایل کیس ، تحقیقاتی رپورٹ میں شامل نام میڈیا کے سامنے پیش،انڈین پریمئیر لیگ میں شلپا سیٹھی کے شوہر راج کندرا، سندر رامن ، سٹیورٹ بنی اور اویس شاہ میچ فکسنگ میں ملوث رہے

ہفتہ 15 نومبر 2014 08:00

ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15نومبر۔2014ء) آئی پی ایل میچ فکسنگ سکینڈل میں بھارتی سپریم کورٹ کی پیش رفت سامنے آگئی۔ فکسنگ کی تحقیقاتی رپورٹ میں شامل چند ناموں کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں آئی پی ایل فکسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ میں شامل چند بڑے ناموں کو ظاہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

13 ناموں کی فہرست میں آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا بھی شامل ہیں۔ دیگر ناموں میں آئی پی ایل کے سی ای او سندر رامن ، بھارتی کرکٹر سٹورٹ بنی اور پاکستانی نڑاد انگلش کرکٹر اویس شاہ بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے انتخابات کو التوا میں رکھنے کی ہدایت کی۔ کیس کی مزید سماعت 24 نومبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :