ساف خواتین فٹبال چیمپئن شپ نیپال نے پاکستان کو 2-0سے شکست دے کر سیریز سے آؤٹ کردیا

ہفتہ 15 نومبر 2014 08:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15نومبر۔2014ء )ساف خواتین فٹبال چیمپئن شپ نیپال نے پاکستان کو 2-0سے شکست دے کر سیریز سے آؤٹ کردیا ۔ کراچی میں جاری ساف خواتین فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کا مقابلہ نیپال کے ساتھ تھا جو نیپال کی خواتین نے باآسانی 2-0سے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں دوسری شکست کے بعد پاکستان چیمپئن شپ سے آؤٹ ہوگئی پاکستان کو پہلے میچ میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

متعلقہ عنوان :