دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے قد کے انسانوں کی ملاقات،لندن میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے تر کی کے آٹھ فٹ نو انچ قد کے حامل 31 سالہ سابق کسان کوزن نے نیچے جھک کر ساڑھے 21 انچ کے 74 سالہ چندرا بہادر ڈنگی سے ہاتھ ملایا عجیب و غریب تقریب میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے ہر طرح کے ریکارڈ بشمول سر مارنا، نیزوں کو پکڑنا اور دیگر کے نئے ریکارڈ بنانے کی کوششیں کی گئیں

ہفتہ 15 نومبر 2014 08:31

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15نومبر۔2014ء) دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے قد کے حامل اشخاص کی گینس ورلڈ ریکارڈز کی دسویں سالانہ تقریب کے دوران ملاقات ہوئی۔اس عجیب و غریب تقریب میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے ہر طرح کے ریکارڈ بشمول سر مارنا، نیزوں کو پکڑنا اور دیگر کے نئے ریکارڈ بنانے کی کوششیں کی گئیں۔تقریب کے دوران ترکی کے آٹھ فٹ نو انچ قد کے حامل سلطان کوزن نے نیپال کے چندرا بہادر ڈنگی سے ملاقات کی جن کا قد صرف ساڑھے 21 انچ ہے۔

لندن میں پارلیمنٹ ہاوٴسز کے سامنے 31 سالہ سابق کسان کوزن نے نیچے جھک کر 74 سالہ ڈنگی سے ہاتھ ملایا۔کوزن کے مطابق انہیں ڈنگی کے قد میں دلچسپی تھی کہ وہ ان کے پیروں کے کس حصے تک پہنچ سکتے ہیں، جیسے ہی میں نے انہیں دیکھا مجھے اندازہ ہوگیا کہ ان کا قد بہت کم تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کافی جھک کر ہاتھ ملانے کے باوجود چندرا کے ساتھ ان کی ملاقات شاندار تھی۔

کوزن نے کہا کہ جب وہ زیادہ دیر تک کھڑے رہتے ہیں تو ان کے گھٹنوں میں تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔کوزن نے کہا کہ حالانکہ وہ لمبے ہیں اور چندرا چھوٹے اس کے باوجود دونوں نے زندگی میں ایک ہی طرح کے مسائل کا سامنا کیا ہے۔’میں نے جب چندرا کی آنکھوں میں دیکھا مجھے اندازہ ہوگیا کہ وہ ایک اچھے انسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے سب سے لمبے انسان کو دیکھنے کے لیے بے تاب تھا اور ان سے ملکر مجھے خوشی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :