دو نوجوان امریکی دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 27 نومبر 2014 08:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء )امریکا کے وفاقی پراسیکیوٹر کی طرف سے دو نوجوان امریکیوں پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ ان کا عسکری تنظیم داعش کے ساتھ تعلق رہا ہے۔ مذکورہ امریکی شہری امریکی ریاست مینی سوٹا کے رہائشی ہیں۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق ان میں سے ایک صومالی نڑاد امریکی کا نام عابدی نور اور عمر 20 سال ہے، جبکہ دوسرے امریکی عبداللہ یوسف کی عمر 18 سال ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جان کریلین کے مطابق ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکی دہشت گرد گروپ داعش کو مادی طور پر مدد کی ہے۔معلوم ہے کہ عابدی نور 29 مئی کو ترکی گیا تھا، جہاں بہت سے عسکریت پسند آگے شام میں گئے ہیں۔ اسے 16 جون کو واپس امریکا پہنچنا تھا لیکن وہ واپس نہ آیا۔دوسرے امریکی نوجوان یوسف کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ سکول جا رہا تھا۔ مجسٹریٹ نے یوسف کو اگلی سماعت تک زیر حراست رکھنے کا حکم دیا ہے۔