کوئٹہ ، کچلاک میں ٹریفک حادثہ ، فرنٹیئر کورکا ایک آفیسر جاں بحق

جمعرات 27 نومبر 2014 08:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں ٹریفک حادثہ میں فرنٹیئر کورکا ایک آفیسر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف سی ہیڈکوارٹر کے کرنل شکیل احمد اپنے ساتھی میجریاسر سلطان کے ہمراہ سپورٹس گاڑی میں کچلاک کی جانب جارہے تھے کہ راستہ میں ان کی گاڑی ٹرک کیساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کرنل شکیل احمد موقع پر جاں بحق جبکہ میجر یاسر سلطان شدید زخمی ہوگئے لاش اور زخمی کو سی ایم ایچ پہنچا دیا گیا لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔