محمد حفیظ کی ناقابل شکست اننگز178رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود،پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر281رنز بنالئے،مصباح الحق نے بھی38رنز بنا لئے

جمعرات 27 نومبر 2014 08:27

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء)شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر281رنز بنالئے،محمد حفیظ178،مصباح الحق38رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں،اظہر علی39،یونس خان5،شان مسعود12رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،کریگ نے2،ویٹوری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

شارجہ میں کھیلے جانے والی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو44رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب شان مسعود12رنز بناکر کریگ کی بال پر بولڈ ہوگئے،131رنز پر پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا اور اظہر علی 39رنز بنا کر کریگ کی بال پر ٹیلر کو کیچ تھما بیٹھے،160پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری جب یونس خان صرف5رنز بناکر ویٹوری کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے،پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے3وکٹوں کے نقصان پر281رنز بنالئے تھے،محمد حفیظ178 اور مصباح الحق38رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

کریگ 2جبکہ ویٹوری ایک وکٹ لے سکے۔آج دوسرے دن کا کھیل ہوگا،واضح رہے کہ3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو1-0کی برتری حاصل ہے