فیصل آبادمیں ایک شخص کی موت ایبولاسے نہیں بلکہ یرقان سے ہوئی ہے ،رانا جاوید اخلاص کا اسمبلی میں جواب

جمعرات 27 نومبر 2014 08:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء)پارلیمانی سیکرٹری برائے پارلیمانی امورراجہ جاویداخلاص نے کہاہے کہ حکومت ایبولاوائرس کی روک تھام کیلئے کام کررہی ہے اورصوبائی حکومتوں سے بھی مکمل رابطے میں ہیں ،فیصل آبادمیں ایک شخص کی موت ایبولاسے نہیں بلکہ یرقان سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کوقومی اسمبلی میں توجہ دلاوٴنوٹس کاجواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری امورراجہ جاویداخلاص نے کہاہے کہ ایبولاخطرناک مرض ہے ،لیکن فیصل آبادمیں جوشخص مراہے اس کی موت یرقان سے ہوئی ہے ایبولاسے نہیں ہوئی ہے وہنفیسہ شاہ کے توجہ دلاوٴنوٹس کاجواب دے رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :