عبدالرزاق کیلئے قومی ٹیم کے دروازے کھلے ہیں، وہ پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فٹنس ثابت کریں، معین خان ، آل راوٴنڈر نے ملک کیلئے بڑی خدمات انجام دیں، ان سمیت کسی بھی باصلاحیت کرکٹر کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، مجھے بڑی خوشی ہے وہ دوبارہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں ، چیف سلیکٹر

جمعرات 27 نومبر 2014 08:27

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء ) قومی کرکٹ چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ عبدالرزاق کیلئے قومی ٹیم کے دروازے کھلے ہیں، مگر وہ پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فٹنس ثابت کریں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آل راوٴنڈر نے ملک کیلئے بڑی خدمات انجام دیں اور ان سمیت کسی بھی باصلاحیت کرکٹر کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، مجھے بڑی خوشی ہے کہ وہ دوبارہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں مگر اس کیلیے انھیں ڈومیسٹک میچز میں حصہ لے کر فارم اور فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔ یاد رہے کہ عبدالرزاق انگلینڈ میں لیگ کرکٹ کھیل کر حال ہی میں وطن واپس آئے ہیں، وہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :