(سی ڈی اے) کے پلاٹوں کی رقم سٹاک ایکسچینج میں انویسٹ کرنے پر اراکین قومی اسمبلی کا قومی اسمبلی میں احتجاج،بتایا جائے کس قاعدہ کے تحت عوام کے پیسے پر سرمایہ کاری کی جارہی ہےٍ،نفیسہ شاہ،سپیکر نے معاملہ متعلقہ کمیٹی بھجوا کر وضاحت طلب کرلیپی آئی اے کے7جہازوں کی نیلامی پر بھی اعتراض،کہ صرف لوہے کے کھوکھے رہ گئے ہیں،انہیں بیچنے کے سوا کوئی راستہ نہیں،شیخ آفتاب ،کہ60 لاکھ سے زائد کم عمر بچے پرائمری تعلیم تک حاصل نہیں کرپائے،2015ء تک تعلیمی حدف حاصل نہیں کر سکیں گے،بلیغ الرحمان، 50کروڑ سے زائد کے اشتہارات2013-14ء میں الیکٹرانک میڈیا کو دئیے گئے،الیکٹرانک میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق مرتب کررہے ہیں،حکومت کا جواب،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات
جمعرات 27 نومبر 2014 08:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء)وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے پلاٹوں کی رقم سٹاک ایکسچینج میں انویسٹ کرنے پر اراکین قومی اسمبلی کا قومی اسمبلی وقفہ سوالات کے دوران احتجاج،بتایا جائے کس قاعدہ کے تحت عوام کے پیسے پر سرمایہ کاری کی جارہی ہےٍ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ،انجینئر طارق اللہ اور عذرا فضل کا اعتراض،حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزارت خزانہ کی اجازت سے18ارب روپے سی ڈی اے نے انویسٹ کئے،سپیکر نے معاملہ متعلقہ کمیٹی بھجوا کر وضاحت طلب کرلی۔
پی آئی اے کے7جہازوں کی نیلامی پر بھی اعتراض،شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ صرف لوہے کے کھوکھے رہ گئے ہیں،انہیں بیچنے کے سوا کوئی راستہ نہیں،اراکین چاہیں تو معائنہ کا انتظام بھی کرسکتے ہیں۔نبیل گبول اور نفیسہ شاہ کو معائنہ کیلئے انتظام کیا جائے،معاملے کی رپورٹ بھی کمیٹی کو بھجوائی جائے۔(جاری ہے)
وزیرمملکت تعلیم نے کہا ہے کہ60 لاکھ سے زائد کم عمر بچے پرائمری تعلیم تک حاصل نہیں کرپائے،2015ء تک تعلیمی حدف حاصل نہیں کر سکیں گے،صوبوں نے اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے جبکہ حکومت نے قومی اسمبلی میں بتایا ہے کہ 50کروڑ سے زائد کے اشتہارات2013-14ء میں الیکٹرانک میڈیا کو دئیے گئے،الیکٹرانک میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق مرتب کررہے ہیں۔
جون 2013ء سے جولائی2014ء تک1ہزار80افسران کے مختلف ممالک کے حوالے کئے جس پر10کروڑ سے زائد کے اخراجات کئے ہیں،سی ڈی اے ہر نئے سیکٹر میں لڑکیوں اور لڑکوں کے کالج کیلئے پلاٹ مختص کئے جائیں گے۔بدھ کی شام قومی اسمبلی کا سولہواں اجلاس1گھنٹہ25منٹ کی تاخیر سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا،جس کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزاکی والدہ،دہشتگردی میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے فاتحہ کرائی گئی،بعد ازاں قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران انجینئر امیر طارق اللہ کے سوال کے جواب میں وزیرانچارج کابینہ ڈویژن شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ سیکٹر آئی16 میں1319ء پلاٹ بیچے گئے اور بعد ازاں اس سے حاصل ہونے والی رقم کو وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد سٹاک ایکسچینج میں انویسٹ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں سی ڈی اے کی جانب سے غفلت برتی گئی اور سیکٹرز میں ترقیاتی کام نہیں ہوسکے مگر اب یہ کام جلد شروع ہوگا،گزشتہ کئی سالوں سے سی ڈی اے کی کارکردگی بہتر نہیں تھی اب اس کو بہتر کریں گے،اس پر جماعت اسلامی کے رکن نے اعتراض کیا کہ قاعدے کے تحت عوام کے پیسے کو سرمایہ کاری میں لگایا گیا ہے جس پر شیخ آفتاب نے کہا کہ وزارت خزانہ نے ہدایات جاری کی تھیں اور اس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں انویسٹ کیں،بعد ازاں اس معاملے کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو ریفر کردیاگیا،ڈاکٹر عذرا افضل کے جواب میں شیخ آفتاب نے کہاکہ18ارب روپے سی ڈی اے کے پاس رقم تھی جو انویسٹ کی گئی اور4ارب روپے اس کا منافع حاصل ہوتا رہا مگر بعد ازاں سی ڈی اے کے حالات خراب ہوگئے اور اب اس کے کل پیسے 4ارب روپے رہ گئے ہیں،بعد ازاں اس معاملے کو بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کو ریفر کردیاگیا،صاحبزادہ طارق اللہ کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ جون2013ء سے جولائی2014ء کے دوران1080 افسران کے مختلف وزارتوں سے بیرون ملک دورے کئے ہیں جن کی تعداد1ہزار80 ہے اور ان سرکاری دوروں پر10کروڑ سے زائد اخراجات آئے ہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال پر شیخ آفتاب نے کہا کہ ن لیگ کے سابق دور میں پی آئی اے منافع میں تھا مگر افسوس اب سالانہ اربوں کے خسارے میں ہے اور اب پرانے جہاز اب صرف لوہے کے ڈھانچے ہیں ان میں سے7لوہے کے ڈھانچوں کو بیچنے کی منظوری دی گئی ہے،مذکورہ 7جہازوں میں کچھ بھی نہیں ہے،پی آئی اے والوں نے اس میں کچھ نہیں چھوڑا،جس پر سپیکر نے اس معاملے پر مفصل رپورٹ طلب کرلی،ایم کیو ایم کے نبیل گبول نے اعتراض اٹھایا کہ کوئی جہاز کباڑیوں کو نہیں بیچا جاتا وضاحت کی جائے کہ جہازوں کے پرزے کدھر گئے،جس پر شیخ آفتاب نے کہا کہ اس سلسلے میں انتظامات کرتے ہیں کہ ممبران خود جاکر ان جہازوں کا معائنہ کریں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال پر محسن شاہ نواز رانجھا پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات نے ایوان کو بتایا کہ 2013-14ء میں الیکٹرانک میڈیاا کو50کروڑ52لاکھ 24ہزار819روپے کے اشتہارات دئیے گئے اور اب تک36 کروڑ سے زائد کی رقم ادا کی جاچکی ہے۔سید آصف حسنین کے ضمنی سوال پر پارلیمانی سیکرٹری نے ایوان کو بتایا کہ الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق مرتب کر رہے ہیں جلد ضابطہ اخلاق مرتب کرلیا جائے گا۔ایاز سومرو کے ضمنی سوال پر پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا نے ایوان کو بتیا کہ سندھی چینل کو دئیے جانے والے اشتہارات بارے اگر سوال کیا جائے تو ضرور اس کا جواب دیا جائے گا،زہرہ ودود فاطمی کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ سال میں6.7ملین بچے سکول نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم کے معیار میں بہت پیچھے ہیں ،لگتانہیں کہ 15ماہ تک اس حدف تک پہنچ جائیں گے،اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں سے مشاورت شروع کردی گئی ہے،سکولوں کی کمی بڑی وجہ ہے جبکہ عوامی شعور کی مہم بھی چلانے کی ضرورت ہے۔ضمنی سوالوں کے جواب میں وزیرمملکت تعلیم وتربیت نے ایوان کو بتایا کہ5 سے7سال کے بچوں کی بڑی تعداد بدقسمتی سے سکول نہیں جاتی،دیہی علاقوں میں چھوٹی بستیوں میں سکول نہیں ہیں جس کے باعث مشکلات ہیں البتہ اب کمیونٹی سکول کھول کر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ایم کیو ایم کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نوارالحق نے ایوان کو بتایا کہ اردو زبان کے فروغ کیلئے بہت سے اقدام اٹھائے گئے ہیں،اس سلسلے میں کتب شائع کیں،ڈکشنریز بنائی گئیں اور مختلف ملازمین کو اردو دفتری زبان کیلئے ورکشاپس کرائی گئیں،ایک ضمنی سوال پر محسن شاہ نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعظم نے اردو زبان کے صرف کیلئے ایک کمیٹی کی سفارش کی تھی،استدعا ہے کہ اس کے جلد از جلد اجلاس بلایا جائے،ایوان کی کارروائی بھی اردو میں سوال وجواب کریں تو اس سے بھی اردو کی ترویج میں بہتری آئے گی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 27 نومبر 2014 کی مزید خبریں
-
محمد حفیظ کی ناقابل شکست اننگز178رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود،پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر281رنز بنالئے،مصباح الحق نے بھی38رنز بنا لئے
-
آئی سی سی نے دانش کنیریا کی نظر ثانی درخواست مسترد کردی ، لیگ اسپنر کی تاحیات پابندی ختم کرانے کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی ،میرے کیس میں دوہرا معیار سامنے آگیا، فکسنگ کا اعتراف کرنیوالوں کی بحالی ... مزید
-
عبدالرزاق کیلئے قومی ٹیم کے دروازے کھلے ہیں، وہ پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فٹنس ثابت کریں، معین خان ، آل راوٴنڈر نے ملک کیلئے بڑی خدمات انجام دیں، ان سمیت کسی بھی باصلاحیت کرکٹر کو نظر انداز ... مزید
-
’ہیوز جدید ترین ہیلمٹ نہیں پہنے ہوئے تھے، ہیلمٹ مینوفیکچرر ،حادثے کی مزید فوٹیج طلب کررہے ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ ہیوز کو گیند کہاں لگی ہے،ڈائریکٹر سیم ملر
-
اسلام آباد،گولڑہ کے علاقے میں فائرنگ ،مجلس وحدت المسلمین کے رہنما قتل ،علامہ نوازعرفانی پارہ چنارسے اسلام آبادآرہے تھے کہ نامعلوم افرادنے فائرنگ کر دی ،ملزمان موقع سے فرار،قاتلوں کوجلدگرفتارکیاجائے ... مزید
-
کوئٹہ ، کچلاک میں ٹریفک حادثہ ، فرنٹیئر کورکا ایک آفیسر جاں بحق
-
تیس نومبر کے جلسے میں د س لاکھ سے زائد کارکن شرکت کریں گے، پرویز خٹک ، مخالفین کو انکی حیثیت کا پتہ چل جائے گا پرامن احتجاج سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کاشکا رہے عمران خا ن نے اب ... مزید
-
30 نومبر کو اگر حکومت نے بدمعاشی کی تو اسے ایسا ہی جواب دیا جائے گا، شیخ رشید،قربانی اب صدقے پر چلی گئی ہے، جب دنبہ خود ہی لیٹ گیا ہو تو اسے کیا ذبح کریں، تمام جماعتوں کو 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت ... مزید
-
وزیر داخلہ کے حکم کی تعمیل‘ دارالحکومت کی شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے، کنٹینرز کو سڑک کنارے رکھ دیا گیا‘ ضرورت پڑنے پر پھر لگا دیئے جائیں گے،ذرائع
-
(سی ڈی اے) کے پلاٹوں کی رقم سٹاک ایکسچینج میں انویسٹ کرنے پر اراکین قومی اسمبلی کا قومی اسمبلی میں احتجاج،بتایا جائے کس قاعدہ کے تحت عوام کے پیسے پر سرمایہ کاری کی جارہی ہےٍ،نفیسہ شاہ،سپیکر نے معاملہ ... مزید
-
قومی اسمبلی میں کوٹ رادھا کشن واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت، ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ہے‘ وفاقی حکومت اس کیس کی مدعی ہے اوراسے ٹیسٹ ٹیسٹنگ کیس کے طور پر لے رہے ہیں،کامران مائیکل،ماضی میں اس طرح ... مزید
-
فیصل آبادمیں ایک شخص کی موت ایبولاسے نہیں بلکہ یرقان سے ہوئی ہے ،رانا جاوید اخلاص کا اسمبلی میں جواب
-
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن نے سرکاری بل وفاقی ملازمین بینولا فنڈ بل اینڈ انشورنس گروپ بل 2013کی منظوری دیدی تھیلیسیمیا کے مریض کے بل کی وزارت کیڈ نے مخالفت کردی ،کمیٹی نے اس بل کے ... مزید
-
ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد کے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کا انکشاف،ایف بی آر نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دئیے‘ ارکان کو 5 دسمبر سے پہلے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے ... مزید
-
جعلی ڈگری پر نااہل پی پی 226 سے رکن صوبائی اسمبلی حنیف جٹ کی رکنیت بحال
-
بابر غوری کا وزیر اعظم کو خط،علیحدہ انتظامی اکائی کا مطالبہ ،وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبائی ملازمتوں میں قواعد وضوابط پرعمل نہیں ہورہا ہے،بدانتظامی سندھ حکومت کی شناخت بن چکی ،پیپلزپارٹی کی ... مزید
-
ملک کو طالبان سے خطرہ ہے اور عمران خان ماڈرن طالبان بنے ہوئے ہیں،شرجیل میمن، ان کا اور طالبان کا ایجنڈہ ایک ہی ہے کہ ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کیا جائے،صوبائی وزیر اطلاعات
-
افغانستان ، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ،35طالبان اور تین فوجی ہلاک ، متعدد افراد زخمی
-
شامی طیاروں کی الرقہ میں داعش پر بمباری،70 افراد ہلاک
-
دو نوجوان امریکی دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج
-
فرگوسن میں مظاہرے جاری، مزید دو ہزار نیشنل گارڈز تعینات کردئیے گئے
-
سعودی عرب : دمام یونیورسٹی نے طالبات پر رنگ برنگی عبایا پہن کر یونیورسٹی آنے پر پابندی عائد کر دی،طالبات کیلئے ایک رنگ کی عبایا پہننا لازم،خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی، ڈیزائنرز اور دکانداروں کو ... مزید
-
خلیجی ممالک: غیر ملکی کارکنوں کے بہتر حالات کار پر اتفاق،کویت میں خلیجی وزرائے محنت کے اجلاس کے دوران اہم فیصلے
-
بھارت میں خواتین کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، ثانیہ مرزا،بھارت میں ’ثانیہ مرزا‘ بننا بہت ہی مشکل کام ہے، ایک خاتون ہونے کی وجہ سے مجھے اس مقام تک پہنچنے کے لئے بہت سے تنازعات کا سامنا کرنا ... مزید
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کارکنوں کے خیر مقدم کیلئے سعودی حکومت کا پانچ سال کے لیے رہائشی اقامہ جاری کرنے کا اعلان،کارڈ کی مدت پانچ سال تک ہو گی، اقامہ کا بنیادی مقصد سعودی عرب میں جاری ترقیاتی منصوبوں ... مزید
-
پاکستان دنیا میں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا :نواز شریف، جنوبی ایشیا کو غربت اور بیماریوں جیسے مسائل کا سامنا ہے، ہمیں مل کر ان کیخلاف جنگ لڑنا ہو گی ، سارک ممالک کے درمیان سیلاب کی وارننگ ... مزید
-
وزیراعظم نااہلی کیس کی سما عت کے لئے سپریم کو رٹ کا لا رجر بنچ تشکیل،سات رکنی لارجر بنچ کی کی سربراہی چیف جسٹس ناصرالملک کریں گے دیگر ممبران میں جسٹس جواد ایس خواجہ‘ جسٹس انور ظہیر جمالی‘ جسٹس ثاقب ... مزید
-
قوم کو جلد معلوم ہو جائیگا الیکشن 2013ء میں کتنی بڑی دھاندلی ہوئی ،عمران خان، ریٹرننگ آفیسروں کے خلاف فوجداری کے مقدمات دائر کرانے کا اعلان، پونے تین سال ہوگئے جدوجہد کرتے ہوئے،اب ثبوت لے کر سپریم ... مزید
-
کراچی ،ایک گھرسے بازیاب 26 بچیوں کو دارالامان منتقل کرنے کا فیصلہ ،باجوڑکی پولیٹیکل انتظامیہ نے سلارزئی کے علاقے میں کارروائی کے دوران بچیوں کوکراچی بھیجنے کے الزام میں 2افرادکوحراست میں لے لیا
-
نواز شریف کی سری لنکا ومالدیپ کے صدور اور بنگلہ دیش ، نیپال ،بھوٹان کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں،جنوبی ایشیائی ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
کو ئٹہ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا پولیو ٹیم پر حملہ ،3خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ، 3 زخمی، 9خواتین اور1مرد پر مشتمل ٹیم کو سریاب کے علاقے گنج بکرامنڈ ی مینگل آباد کے قریب نشانہ بنایا گیا ، حملہ ... مزید
-
شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ‘ 5 ہلاک 2 زخمی‘ حملے کے بعد جاسوس طیارے کی پروازیں‘ لوگوں میں خوف و ہراس، امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت،پاکستان نے ان حملوں کو غیر ضروری قرار دیدیا ،فوری ... مزید
-
پاکستان کے 9بڑے شہرو ں کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس موجود ،پنڈی، لاہور ، حیدر آباد کراچی کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ،اسلام آباد، فیصل آباد سے حاصل کیے گئے نمونے وائرس سے پاک ، قومی ... مزید
-
بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر اسے ہی اب پہل کرنا ہوگی،پاکستان، سارک سربراہوں نے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کا عزم کیا ہے، آئندہ سارک کانفرنس پاکستان میں ہوگی،سرتاج عزیز،بھارت نے یکطرفہ طور ... مزید
-
سکوک بانڈز میں لوگوں کی دلچسپی کہیں زیادہ ہوگی،اسحاق ڈار، بیرون ملک مقیم پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے بھجوائے جانے والی ترسیلات زر سے ہمیں اس سال کے آخر تک پندرہ ارب ڈالر کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ... مزید
-
سارک کی دو روزہ سربراہ کانفرنس شروع ہوگئی،رکن ممالک کا امن و خوشحالی کیلئے مضبوط رابطے بنانے کا عزم، تجارت کے لیے سرحدوں پرسہولتیں تیز کی جائیں گی، رکن ممالک کے درمیان بات چیت اورتجارتی معاہدے ... مزید
-
عمران خان کو صرف میڈیا ہوا دیتا ہے،وہ عبرت کا نشان بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان،صرف بڑی باتیں کرنے سے بڑے جلسے نہیں ہوسکتے،میڈیا سے بات چیت
-
نیشنل بینک کاشریف برادارن کے خلاف اتفاق فاؤنڈری ریفرینس واپس لینے کا مطالبہ، وزیر اعظم اوروزیراعلی پنجاب کی اتفاق فاؤنڈری کے ذمہ واجبات ادا کر دیے گئے، نیب کو خط
-
افغانستان کو پراکسی جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے، اشرف غنی
-
سیدخورشیدشاہ کی موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے انوکھی تجویز،آئین میں ترمیم کرکے عمران خان کونیاچیف الیکشن کمشنر بنایا جائے، قائدحزب اختلاف
-
حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کی بے وقوفی کی تو حالا ت مز ید خرا ب ہو نگے ،چوہدری شجاعت،پی ٹی آئی نے جلسے میں شر کت کیلئے ہمیں کوئی باضابطہ دعوت نہیں دی،صحافیوں سے گفتگو
-
صدر مملکت نے انڈویشیا کی بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز عطا کر دیا ،چیف آف انڈونیشین نیوی ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو کانیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، چیف آف ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی پہلی ایف آئی آر کی تفتیش مکمل ، چالان عدالت میں پیش کردیا گیا
-
سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی کی تجویز ،2007 کے قیام سے اب تک مسابقتی کمیشن نے 15 ارب روپے جرمانے عائد کیے لیکن وصولیاں صرف 17 لاکھ ہوئیں،کمیٹی میں انکشافات،گاڑیاں ... مزید
-
جمعیت علمائے اسلام (ف) کامولانافضل الرحمن پر ہونیوالے حملوں کیخلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان، آج تک آئین و قانون کی عملداری اور آئین کی بالادستی کی جدوجہد کی، کچھ قوتیں ہمیں اشتعال دلانے ... مزید
-
پی آئی اے کاطیارہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ نیپال کے دورے پر،ادارے کولاکھوں کانقصان ،طیارہ وزیراعظم کے ساتھ ہی واپس آئے گا
-
پاکستان سے تعاون پرمبنی اورپرامن تعلقات چاہتے ہیں،بھارتی وزارت خارجہ
-
سارک کانفرنس،پاک بھارت وزراء اعظم کے درمیان واضح دوریاں ،ایک دوسرے کی جانب آنکھ اٹھاکر بھی نہیں دیکھا
-
وفاقی حکومت اور چیئرمین نجکاری کمیشن کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا ہوں، جہانگیر خان ترین ، محمد زبیر عمر کو الزامات لگانے سے پہلے اپنے بھائی اسدعمر سے تصدیق کرلینی چاہیے تھی ۔ میرے ... مزید
-
پاکستان میں ممبئی حملوں کے مقدمہ میں سست رفتار پیش رفت باعث تشویش ہے‘ راجناتھ سنگھ،حملوں کے ملزمان کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لا کر سزا دینی چاہیے‘ بھارتی وزیر داخلہ کی صحافیوں سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.