بابر غوری کا وزیر اعظم کو خط،علیحدہ انتظامی اکائی کا مطالبہ ،وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبائی ملازمتوں میں قواعد وضوابط پرعمل نہیں ہورہا ہے،بدانتظامی سندھ حکومت کی شناخت بن چکی ،پیپلزپارٹی کی حکومت میں افسرشاہی بدعنوانی،اقربا پروری میں ملوث ہے،خط کا متن

جمعرات 27 نومبر 2014 08:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء)ایم کیو ایم کے سینیٹربابرغوری نے وزیر اعظم کوخط تحریر کیا ہے جس میں لکھا ہے توجہ دلائی گئی ہے کہ سندھ کی صوبائی ملازمتوں میں قواعد وضوابط پرعمل نہیں ہورہا،خط کے متن کے مطابق بابر غوری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبائی ملازمتوں میں قواعد وضوابط پرعمل نہیں ہورہا ہے،بدانتظامی سندھ حکومت کی شناخت بن چکی ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت میں افسرشاہی بدعنوانی،اقربا پروری میں ملوث ہے،سندھ کے عوام کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں،ایم کیو ایم 3دہائیوں سے شہری سندھ کی نمائندہ جماعت ہے،الطاف حسین پرعوام وقتاً فوقتااپنے اعتمادکااظہار کرتے رہے ہیں،ایسی صورت حال میں سندھ کی شہری آبادی اپنے لیے علیحدہ انتظامی اکائی کامطالبہ کرنے پرمجبورہے، سینیٹربابرغوری نے لکھا ہے کہ خط شہری اوردیہی آبادی کے رہائشیوں کے بہترین مفاد میں لکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :