افغانستان ، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ،35طالبان اور تین فوجی ہلاک ، متعدد افراد زخمی

جمعرات 27 نومبر 2014 08:40

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء ) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں تین فوجی اور 35 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف صوبوں میں آپریشن کے دوران طالبان اور تین فوجی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونیوالے طالبان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔