اسلام آباد،گولڑہ کے علاقے میں فائرنگ ،مجلس وحدت المسلمین کے رہنما قتل ،علامہ نوازعرفانی پارہ چنارسے اسلام آبادآرہے تھے کہ نامعلوم افرادنے فائرنگ کر دی ،ملزمان موقع سے فرار،قاتلوں کوجلدگرفتارکیاجائے ، ترجمان ایم ڈبلیوایم ناصرعباس

جمعرات 27 نومبر 2014 08:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء)تھانہ گولڑہ کی حدودمیں فائرنگ سے مجلس وحدت المسلمین کے رہنماعلامہ نوازعرفانی جاں بحق ہوگئے ،نعش پمزمنتقل کردی گئی ،وحدت المسلمین کے ترجمان نے کہاکہ نوازعرفانی کے قاتلوں کوجلدگرفتارکیاجائے ،ایسانہ ہواتولائحہ عمل کااعلان کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزمجلس وحدت المسلمین کے راہنماعلامہ نوازعرفانی پارہ چنارسے اسلام آبادآرہے تھے کہ تھانہ گولڑہ کی حدودمیں نامعلوم افرادنے ان پرفائرنگ کرکے قتل کردیااورموقع سے فرارہوگئے واقع کے بعدپولیس نے موقع پرپہنچ کرنوازعرفانی کی نعش کوپوسٹ مارٹم کیلئے پمزہسپتال منتقل کردیاہے ۔

دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے ترجمان راجہ ناصرعباس نے نوازعرفانی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان کے قاتلوں کوفوری گرفتارکیاجائے اگرگرفتارنہ کیاگیاتوہم آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے

متعلقہ عنوان :