وزیر داخلہ کے حکم کی تعمیل‘ دارالحکومت کی شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے، کنٹینرز کو سڑک کنارے رکھ دیا گیا‘ ضرورت پڑنے پر پھر لگا دیئے جائیں گے،ذرائع

جمعرات 27 نومبر 2014 08:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء) وزیر داخلہ کے حکم کی تعمیل‘ وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے‘ کنٹینرز کو سڑک کنارے رکھ دیا گیا‘ ضرورت پڑنے پر پھر لگا دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر اسلام آباد انتظامیہ نے فوری تعمیل کردی اور وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر لگے کنٹینرز کو ہٹا دیا گیا جس کے بعد میریٹ ہوٹل ‘ مارگلہ روڈ اور سرینا ہوٹل کی جانب سے آنے والے راستوں کو ایک مرتبہ پھر عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا البتہ کنٹینرز کو شاہراہوں کے کنارے ‘ گرین بیلٹ میں رکھ دیا گیا ۔

جیسے ہی ضرورت پڑے گی ایک مرتبہ پھر انہیں رکھ کر کسی بھی شاہراہ کو بلاک کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے تیس نومبر کو تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر سکیورٹی وجوہات پر کنٹینرز لگا دیئے تھے جس پر وقت سے پہلے رکاوٹیں نہیں ڈالنے پر چوہدری نثار نے ایکشن لے لیا اور رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم دیا۔