حکومت نے تحریک انصاف کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دیدی ، تحریک انصاف ریڈ زون یا شاہراہ دستور پر کسی صورت بھی داخل نہیں ہوگی، ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے درمیان تحریری معاہدہ بھی ہوگا

جمعہ 28 نومبر 2014 09:00

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2014ء ) حکومت نے تحریک انصاف کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دیدی میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف ریڈ زون یا شاہراہ دستور پر کسی صورت بھی داخل نہیں ہوگی اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے درمیان تحریری معاہدہ بھی ہوگا جس کی پاسداری تحریک انصاف کیلئے لازمی ہوگی ۔