چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اٹھارہ رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان، چیمپئنز ٹرافی اگلے ماہ بھارت میں شروع ہوگی ، محمد عمران کپتان برقرار ،شہناز شیخ ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دینگے، پاکستان ہاکی ٹیم دو دسمبر کو براستہ واہگہ بارڈ بھارت روانہ ہوگی

جمعہ 28 نومبر 2014 08:49

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2014ء ) اگلے ماہ بھارت میں شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے اٹھارہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ہاکی کلب آف پاکستان میں ہونے والے ٹرائلز کے بعد سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حتمی اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

محمد عمران کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، دیگر کھلاڑٰوں میں عمران بٹ،امجد علی،محمد عرفان،کاشف علی،عماد بٹ،توثیق احمد،راشد محمود،رضوان جونئیر،تصور عباس،زوہیب اشرف، وقاص شریف،شفقت رسول،ارسلان قادر،عمر بھٹہ،رضوان سینئر،محمد دلبر اور شان علی شامل ہیں۔

شہناز شیخ ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دینگے، پاکستان ہاکی ٹیم دو دسمبر کو براستہ واہگہ بارڈ بھارت روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :