وینزویلا کی جیل میں زہریلی دوا استعمال کرنے سے 17 قیدی ہلاک

جمعہ 28 نومبر 2014 09:05

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2014ء) وینزویلا کی اْریبانا جیل میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے 17 قیدی زہریلی دوا پینے سے ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی ریاست لارا کے ڈیوڈ ولوریا کریکشن سنٹر ’ اْریبا جیل‘ میں گزشتہ 2 روز سے اپنے حقوق کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے 17 قیدی زہریلی دوا استعمال کرنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو زہریلی دوا کھلائی گئی۔ قیدیوں کی ہلاکت کے بعد کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو جیل کے اطراف تعینات کر دیا گیا ہے۔وینزویلا حکام کا کہنا ہے کہ تمام قیدیوں نے ایک ساتھ زہریلی دوا کیسے لی اس کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :