افغانستان، برطانوی سفارت خانے کی گاڑی پر طالبان کا خود کش حملہ،پانچ افغان شہری ہلاک،30 سے زائد زخمی

جمعہ 28 نومبر 2014 09:02

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2014ء)افغانستان میں برطانوی سفارت خانے کی گاڑی پر طالبان کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل ہسپتال کے طبی حکام نے بتایا کہ مشرقی شہر کبسیرا میری میں برطانوی سفارت خانے کی گاڑی کو حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ افغان شہری ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ۔برطانوی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ گاڑی میں کوئی سفارت کار نہیں جارہا تھا ۔دریں اثناء نائب وزیر داخلہ جنرل محمد ایوب سالانگی نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے سفارت خانے کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ۔دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی۔