خصوصی عدالت کی تشکیل با رے پرویز مشرف نے اپنی اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے لی

جمعہ 28 نومبر 2014 08:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2014ء )خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق سابق صدر پرویز مشرف نے اپنی اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے لی ،جسے عدالت نے واپس لینے کی بناپرنمٹادیا،جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف دائر اپیل کی سماعت جمعرات کے روزاپنے چیمبرمیں کی اس دوران پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ پرویزمشرف نے انھیں ہدایت کی ہے کہ ان کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی جائے اس پر عدالت نے اپیل واپس لینے کی بناپرنمٹادی۔

متعلقہ عنوان :