وینزویلا کی سابق رکن پارلیمنٹ ماریا کورینا پر صدر نکولس کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے بارے فرد جرم عائد کردی گئی

جمعہ 28 نومبر 2014 09:06

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2014ء) وینزویلا کی سابق رکن پارلیمنٹ ماریا کورینا پر صدر نکولس مادورو کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی اور آزادی کیخلاف جرائم کے الزامات میں گذشتہ دس سال سے سزائے قید کاٹنے والی سابق رکن پارلیمنٹ ماریا کورینا پر عدالت نے اب صدر کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے بارے بھی فرد جرم عائد کردی۔ حکومتی اتھارٹیز نے ماریا کی جانب سے اپنے بیرون ملک ساتھیوں کو بھیجی گئی متعدد ای میلز پیش کی ہیں جن میں انہوں نے مبینہ طور پر صدر مادورو کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :