فلپ ہیوز کی موت کودنیا کھبی فراموش نہیں کر سکے گی،احمد شہزاد ،کھیل میں جدت آرہی ہے،اس لیے اس میں استعمال ہونے والا سامان بھی اپ گریڈ ہونا چاہیے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 نومبر 2014 08:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2014ء )پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کا کہناہے کہ ہیوز کی موت کرکٹ کا ایسا واقعہ ہے جسے دنیا کھبی فراموش نہیں کر سکے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں میں پاکستانی اوپنر نے کہا کہ وہ ہیوز کے ساتھ بہت کھیلے ہیں،انہیں شدید صدمہ پہنچا۔احمد شہزاد نے کہا کہ کھیل میں جدت آرہی ہے،اس لیے اس میں استعمال ہونے والا سامان بھی اپ گریڈ ہونا چاہیے۔پاکستانی اوپنر نے نوجوانوں کو تاکید کی کہ کھیل کے دوران حفاظتی سامان ضرور استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :