آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوگز انتقال کر گئے،ہیوگز ڈومیسٹک میچ میں باؤنسر لگنے سے زخمی ہو گئے تھے ، ان کی عمر 25سالہ تھی انہوں نے 26ٹیسٹ میچ کھیلے،دنیا کے نامور کرکٹرز کا فلپ کی موت پر اظہار افسوس، اہلخانہ سے اظہار تعزیت ،پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ملتوی کردیا گیا،منگل کو لگنے والی چوٹ کے بعد وہ کبھی دوبارہ ہوش میں نہیں آئے،وہ موت سے ہم آغوش ہو نے کے وقت تکلیف میں مبتلاء نہیں تھے اور اس کے بستر کے سرہانے اس کے اہل خانہ اور قریبی دوست موجود تھے، ڈاکٹر پیٹر بروکنر، آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوگز کی موت کا سن کر دکھ ہوا ہے ،انہوں نے اسے کرکٹ کے لئے افسوسناک دن ہے ، سچن ٹنڈولکر

جمعہ 28 نومبر 2014 08:48

سڈنی، آسٹریلیا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2014ء)آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوگز دماغی چوٹ کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، وہ رواں ہفتے ڈومیسٹک میچ کے دوران باؤنسر لگنے سے زخمی ہو گئے تھے،ہیوگز کی عمر 25سالہ تھی،دنیا کے نامور کرکٹرز کا فلپ کی موت پر اظہار افسوس، اہلخانہ سے اظہار تعزیت ،پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ملتوی کردیا گیا۔

آسٹریلوی ٹیم کے ڈاکٹر پیٹربروکنر نے ایک بیان میں کہا کہ میں انتہائی دکھ کے ساتھ آپ کو یہ مطلع کرتاہوں کہ تھوڑی دیر قبل فلپ ہیوگز چل بسا ہے ۔بروکنر نے کہاکہ منگل کو لگنے والی چوٹ کے بعد وہ کبھی دوبارہ ہوش میں نہیں آئے ۔انہوں نے کہاکہ وہ موت سے ہم آغوش ہو نے کے وقت تکلیف میں مبتلاء نہیں تھے اور اس کے بستر کے سرہانے اس کے اہل خانہ اور قریبی دوست موجود تھے۔

(جاری ہے)

کرکٹ کمیونٹی کے طور پر ہم اس کے نقصان کا سوگ مناتے ہیں اور فلپ کے خاندان اور دوستوں سے غم کی اس گھڑی میں دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ہیوگزنے 26ٹیسٹ میچ کھیلے ، وہ منگل کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی آسٹریلیا اور نیوساؤتھ ویلز کے درمیان شفیلڈ شیلڈ گیمز کے دوران سین ایبٹ کا باؤنسر لگنے کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے تھے جس سے دنیا کرکٹ میں غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی ۔

موجودہ سابق کھلاڑیوں کی بہت بڑی تعداد اس کے بستر کے سرہانے موجود رہی اور ان کے جذبات انتہائی بلندی پر تھے ۔آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اس افسوسناک واقعہ کے بعد سینٹ ونسینٹ کے ہسپتال میں اپنے قریبی دوست کے بستر کے سرہانے مسلسل اس کے قریب موجود رہے ۔ ادھربھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ اسے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوگز کی موت کا سن کر دکھ ہوا ہے ،انہوں نے اسے کرکٹ کے لئے افسوسناک دن قراردیا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں 25سالہ فلپ ہیوگز کے ساتھ کھیلنے والے اس بھارتی کھلاڑی نے کہاکہ مجھے فلپ کی موت کا سن کر دکھ ہوا ہے یہ کرکٹ کے لئے انتہائی افسوسناک دن ہے۔ٹنڈولکر نے اپنے ممبئی کے سابق بھارتی ٹیم کے ساتھی کے ٹوئیٹر پر کہاکہ میں فلپ کے اہل خانہ ، دوستوں اور بہی خواہوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گل ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی شاہد آفریدی ،سابق کھلاڑی وسیم اکرم ، شعیب اختر ، رمیز راجہ سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں فلپ ہیوگز کی موت کو دنیائے کرکٹ کیلئے انتہائی نقصان قراردیا اور ان کے اہل خانے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے شارجہ میں ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل فلپ ہیوگز کے سوگ میں ملتوی کردیا ۔ادھر آسٹریلوی بلے باز فل ہیوز کی ناگہانی موت پر پاکستان ،بھارت،ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈز اور کھلاڑیوں نے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔سر پر باؤنسر لگنے سے زخمی فل ہیوز 3 دن زندگی اور موت میں کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسے تھے۔

فل ہیوز کی موت پرمیلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پرچم سرنگوں رہے گا۔پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ فل ہیوز کی موت بہت بڑا دھچکا ہے، میری دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔سابق کپتان ویسٹ انڈیزویو رچرڈزنے کرکٹر کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ میری ہمدری ہیوز خاندان کیساتھ ہے۔سابق جنوبی افریقی کپتان گراہم اسمتھ نیفل ہیوز کی موت کو غم ناک خبر قراردیا اور کہا کہ ان کی موت پرجذبات کا اظہار ممکن نہیں۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر گیلن میک گرا،عمر اکمل ، روہیت شرما،اے بی ڈی ویلئز شان پولاک،شعیب اختراوربریٹ لی نے فل ہیوز کی موت کو دل دکھانے والی خبر اور بڑا دھچکا قرار دیا اور کہا کہ کرکٹ کیلئے بہت برا اور افسوسناک دن ہے۔ہیوز کی موت کا صدمہ لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ،شاندار کھلاڑی کی کمی کو محسوس کرینگے۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے فل ہیوز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ فل ہیوز کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔پی سی بی نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرینگے۔