کچھ کر کٹرز محمد عامر کیساتھ نہیں کھیلنا چاہتے،شہر یار خان

جمعہ 28 نومبر 2014 08:51

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2014ء )پاکستان کر کٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست ہے کہ قومی ٹیم کے چندکر کٹرز اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کیساتھ نہیں کھیلنا چاہتے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے پاکستان کر کٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں نوید اکرم چیمہ قومی ٹیم کے منیجر کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔