میانمر،بدھا کی توہین کے الزام میں ایک غیر ملکی سمیت تین افراد پر مقدمہ

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:25

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2014ء)میانمر میں ایک نیوزی لینڈ اور دو برمی باشندوں پر بودھ مت کی توہین کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔یہ تینوں افراد میانمر کے دارالحکومت میں ایک بار چلاتے ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انھوں نے شراب کی تشہیر کے لیے ایک اشتہاری پرچہ شائع کیا جس میں بدھا کو ہیڈ فونز پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ تصویر بار کے فیس بک صفحے پر شائع ہوتے ہی لوگوں نے آ ن لائن پر اس تصویر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

میانمر کے قانون کے مطابق مذہب کی توہین یا اسے نقصان پہنچانا غیر قانونی ہے۔ برما میں بودھ قوم پرستی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔وی گاسترو کے اس اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ بدھا کی آنکھیں بند ہیں اور انھوں نے ہیڈ فون پہنے ہوئے ہیں اور ان کے ارد گرد بہت سے رنگ ہیں۔

(جاری ہے)

اس اشتہار کے ساتھ لکھے گئے الفاظ میں کہا گیا تھا کہ بے حساب شراب اور شیشہ سے بھرپور شام۔

گذشتہ ہفتے پولیس نے اس بار کو بند کر کے اس کے جنرل مینیجر 32 سالہ فلپ بلیک وڈ اور دو برمی باشندوں کو کو گرفتار کر لیا تھا۔ میانمر کے قانون کے مطابق مذہب کی توہین یا اسے نقصان پہنچانا غیر قانونی ہے یہ گرفتاریاں مذہب سے متعلق سرکاری ادارے کی جانب سے شکایت پر کی گئیں۔اس مقدمے میں چھ ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور تینوں کو دو دو برس تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔اس تصویر کو ہٹا کر اس جگہ معذرتی پیغام شائع کر دیا گیا ہے کہ اس تشہیر کا مقصد کسی مذہبی گروہ کی دل آزادی نہیں تھا۔