پنجاب بھر کے سکول ‘ کالجز اوریونیورسٹیوں میں موسم سرما کی تعطیلات آج شروع ہوں گی،پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکول 3جنوری تک جبکہ کالجز اور یونیورسٹیاں 9 جنوری تک بند رہیں گی،جن تعلیمی اداروں میں امتحانات ہو رہے تھے وہاں اب پیپر چھٹیوں کے بعد ہوں گے:ترجمان پنجاب حکومت

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2014ء)پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں تمام سکول 19دسمبر (آج) تا 3جنوری جبکہ تمام کالجز اور یونیورسٹیاں 9جنوری تک بند رہیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ پنجاب بھر میں تمام نجی اور سرکاری سکول موسم سرما کی چھٹیوں کے سلسلے میں 19دسمبر سے 3جنوری بند رہیں گے جبکہ صوبہ بھر کے تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں میں موسم سرما کی تعطیلات 19دسمبر سے 9 جنوری تک ہوں گی۔ ترجمان نے کہا کہ جن تعلیمی اداروں میں طلباء کے امتحانات ہو رہے تھے وہاں اب پیپر چھٹیوں کے بعد ہوں گے۔تعطیلات کے اعلان کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :