رائل لیک اسکواش ٹورنامنٹ:کوارٹر فائنل میں پاکستان کے فرحان زمان نے بھارتی حریف ہریندر پال سندھو کو3-1 سے قابو کرلیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:14

کوالالمپور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2014ء) رائل لیک اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے فرحان زمان نے بھارتی حریف ہریندر پال سندھو کو3-1 سے قابو کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں جاری 15 ہزار ڈالر انعامی رقم کے پی ایس اے ایونٹ کوارٹر فائنل میں پاکستانی اسٹار فرحان زمان نے تھرڈ سیڈ بھارتی ہریندر پال سندھو کو 3-1 سے شکست دیدی، ابتدائی گیم میں فرحان سخت مقابلے کے بعد 10-12 سے ناکام رہے۔

دوسرے راوٴنڈ میں انھوں نے شاندار انداز میں کم بیک کرتے ہوئے 11-8 سے کامیابی سمیٹی، اگلے گیم کے نتائج بھی اسی مارجن سے فرحان کے حق میں رہے۔ چوتھے میں ہریندر سندھو نے چند اچھے شاٹس کھیلے لیکن پاکستانی پلیئر نے11-9 سے فتح پاتے ہوئے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا، جہاں ان کا سامنا مصر کے سیکنڈ سیڈ زید محمد سے ہوگا، انھوں نے فائنل ایٹ میچ میں ملائیشین ایڈین ادرائیکی کو یکطرفہ مقابلے میں3-0 سے ہرایا۔

متعلقہ عنوان :