دہشت گردی کی لہر، اسلام آباد میں 17دینی مدارس کو حساس قراردیدیا گیا، خصوصی نگرانی شروع،رپورٹ بھی تیار کرنے کا فیصلہ

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2014ء) دہشت گردی کی حالیہ لہر کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 17 دینی مدرسوں کو حساس قرار دیا ہے اور ان کی خصوصی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ تمام مدارس اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں واقع ہیں اور ہم نے ان تمام مدارس سے طلباء کی تعداد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کرلیا ہے اور ان مدارس کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی ایک رپورٹ مرتب کی جارہی ہے جو اعلی افسران کو چند روز میں فراہم کردی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ وہ 17 دینی مدارس ہیں جن کو دہشت گردی کسی بھی وقت نشانہ بناسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :