شدیددھند، ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر، ،کئی علاقوں میں حدنگاہ 10میٹرسے بھی کم گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،پروازوں کاشیڈول بھی متاثر

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2014ء)ملک کے مختلف علاقوں میں شدیددھندکے باعث ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیرلاہور،پنڈی موٹروے پرشدیددھندچھاگئی ،کئی علاقوں میں حدنگاہ 10میٹرسے بھی کم ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،پروازوں کاشیڈول بھی متاثرہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لاہور،فیصل قصورکندھیاں ،گوجرانوالہ ،ساہیوال ،خانیوال ،کبیروالہ ،میاں چنوں اورچیچہ وطنی شدیددھندکی لپیٹ میں ہیں ۔

(جاری ہے)

چیچہ وطنی میں حدنگاہ صرف دومیٹررہ گئی جس کے باعث شاہراہوں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔قصورمیں حدنگاہ دس اورکندھیاں میں پانچ سے بیس میٹررہ گئی ہے ،شدیددھندکے باعث ٹرینوں کاشیڈول شدیدمتاثرہوا،قراقرم ایکسپریس 6خیبرمیل7اوربزنس ٹرین 4گھنٹے تاخیرکاشکارہوئی دھندکے باعث ملکی اوربین الاقوامی پروازوں کاشیڈول بھی متاثرہوا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چندروزتک بارش کاکوئی امکان نہیں اوردھندمیں مزیداضافے کاخدشہ ہے