سندھ ہائی کورٹ کا آئی جی سندھ اور کمانڈر سچل رینجرز کی گرفتاری کا حکم ،عدالت نے بیلف کی رپورٹ کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2014ء)سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور کمانڈر سچل رینجرز کی گرفتاری کا حکم دے دیا،سندھ ہائی کورٹ میں35 سال پرانے 25ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضے کے مقدمے کی سماعت جاری تھی کہ عدالت نے بار بار طلب کئے جانے کے باوجود عدالت میں حاضر نہ ہونے پر آئی جی سندھ اور کمانڈر سچل رینجرز کو گرفتار کرکے عدالت میں20جنوری کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا،عدالت نے بیلف کی رپورٹ کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :