امریکہ نے گزشتہ بیس سالوں کے دوران 9ہزار 952ایٹمی ہتھیار تلف کئے،سرد جنگ کے خاتمے کے بعد 1991ء تک جوہری ہتھیاروں میں 85فیصد کمی کی گئی ، 1991ء سے اب تک غیر حربی جوہری ہتھیاروں میں تقریباً 90فیصد کمی کی گئی ،امریکہ نے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے اور تخفیف اسلحہ کا عزم کررکھا ہے، رابرٹ ووڈ

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:26

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2014ء ) امریکہ نے گزشتہ بیس سالوں کے دوران 9ہزار 952ایٹمی ہتھیار تلف کئے ، سرد جنگ کے خاتمے کے بعد 1991ء تک جوہری ہتھیاروں میں 85فیصد کمی کی گئی جبکہ 1991ء سے اب تک غیر حربی جوہری ہتھیاروں میں تقریباً 90فیصد کمی کی گئی ہے اور امریکی تخفیفی اسلحہ کانفرنس میں امریکہ کے خصوصی نمائندے رابرٹ ووڈ نے کہا ہے کہ یہ باتیں افسانہ نہیں بلکہ حقیقت ہیں امریکہ نے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے اور تخفیف اسلحہ کا عزم کررکھا ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں میں کام آنے والے مواد کی تیاری پر پابندی کے سمجھوتے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی گزشتہ روز یہاں جنیوا تخفیف اسلحہ کے چیلنجز اور مواقع کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے رابرٹ ووڈ نے کہا کہ امریکہ نے دنیا کے ساتھ مل کر جوہری ہتھیاروں میں کمی کی طرف اہم پیش رفت کی ہے اور گزشتہ بیس سالوں کے دوران ہم نے تقریباً روزانہ ایک ایٹمی ہتھیار تباہ کیا ہے جو آسان کام نہیں تھا لیکن بدقسمتی سے جوہری مواد کے بارے میں سمجھوتے ایف ایم سی ٹی میں پیش رفت نہیں ہوسکی اور بہت سے ممالک اس راہ میں رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے بارے میں دنیا کو کرائی گئی یقین دہانیوں پر بھرپور عمل کیا ہے اور آئندہ بھی ایسی کوششیں جاری رکھیں گے

متعلقہ عنوان :