تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے عمران خان کو منانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے،عمران خان نے باغیوں کو گلے لگانے سے صاف انکار کر دیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو منانے کے لیے ہاتھ پاوں مارنا شروع کردیے ہیں جبکہ عمران خان نے باغیوں کو گلے لگانے صاف انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی گلزار خان ،مسرت زیب ،سراج محمد خان سمت دیگر ارکان اسمبلی نے عمران خان سے صلح کے لیے ہاتھ پاوں مارنا شروع کردیے ہیں ذرائع نے مذید بتایا کہ عمران کے قریبی ارہنماوں سے یہ ارکان رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن تاحال عمران ان کی واپسی کے لیے نہیں مان رہے یہ ارکان اپنی طرف صفائیاں دینے میں لگے ہیں ۔