حکومت اورتحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات آج ہوگی ،انتخابی دھاندلی کی تعریف اورجوڈیشل کمیشن پربات کی جائے گی

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2014ء)حکومت اورتحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات آج (جمعہ کو)شام 4بجے جہانگیرترین کی رہائش گاہ پرہوگی ،مذاکرات میں انتخابی دھاندلی کی تعریف اورجوڈیشل کمیشن پربات کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے جمعرات کی شب پاکستان تحریک انصاف کے راہنماشاہ محمودقریشی کوفون کیااورانہیں مذاکرات کوآگے بڑھانے کے حوالے سے کیا۔اس موقع پرشاہ محمودقریشی نے انہیں جمعہ کی شام 4بجے جہانگیرترین کے گھرآنے کے دعوت دی جوانہوں نے قبول کرلی ،دونوں جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹیاں آج ہونیو الی ملاقات میں دھاندلی کی تعریف اورجوڈیشل کمیشن کے امورطے کریں گے