نائجیریا میں تیل کے ٹینکر کے پھٹنے سے 69 ہلاکتیں

منگل 2 جون 2015 09:09

ا بوجاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء)افریقی ملک نائجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں ایک تیل کے ٹینکر کے پھٹنے سے 69 ہلاکتوں کی حکام نے تصدیق کر دی ہے۔ تیل کا ٹینکر ریاستی دارالحکومت اونِٹشا کے ایک بس اسٹیشن کے قریب پھٹا اور بعد میں اْس میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

ٹینکر کی بریک فیل ہو گئی تھیں اور آگ نے قریبی دوسری گیارہ گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ نائجیریا کی ریڈ کراس سوسائٹی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دیگر تیس کے قریب افراد شدید جھلسے ہوئے ہیں۔ ریاست انامبرا کے گورنر وِلی اوبیانو جب جائے حادثہ پر پہنچے تو وہ آبدیدہ ہو گئے۔ لاشوں کو مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے اور شناخت کا عمل شروع ہے۔